ETV Bharat / state

Urdu Circle Congratulates Imran Pratapgarhi: اردو ادب سے وابستہ لوگوں نے عمران پرتاپ گڑھی کو مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 9:00 PM IST

بارہ بنکی کے شعرائے کرام نے شاعر سے سیاست داں بنے عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ کا رکن منتخب ہونے پر نیک خواہیشات پیش کیا اور امید کی کہ وہ راجیہ سبھا میں اردو کے مسائل کو اٹھائیں گے۔ Urdu Circle of Barabanki Congratulates Imran Pratapgarhi

People associated with Urdu literature congratulated Imran Pratap Garhi
People associated with Urdu literature congratulated Imran Pratap Garhi

بارہ بنکی: شاعر عمران پرتاپ گڑھی کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے شاعر اور اُردو ادب سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر ہے۔ شہر کے زیادہ تر شعرائے کرام اور ادبی شخصیات نے عمران پرتاپ گڑھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ عمران اردو سے وابستہ مسائل کو ایوان میں مضبوطی کے ساتھ پیش کریں گے۔ Urdu Circle of Barabanki Congratulates Imran Pratapgarhi

ویڈیو دیکھیے۔

بارہ بنکی کی ادبی شخصیت اور خمار اکیڈمی کے چیئرمین عمیر قدوائی نے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی کے رکن راجیہ سبھا منتخب ہونے سے انہیں بڑی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو سے وابستہ جو لوگ بھی اونچے مقام تک پہنچتے ہیں ان سے بس یہی آس ہوتی ہے کہ وہ اردو کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں پوری امید ہے کہ عمران پرتاپ گڑھی اردو کی راجیہ سبھا میں مکمل پیروی کریں گے۔۔ وہ انقلابی شاعر ہیں۔ اس لیے وہ اردو کے مسائل کی آواز وہ بلند کرتے رہیں گے۔'

مزید پڑھیں:


بارہ بنکی کے مشہور شاعر وقار بارہ بنکوی نے عمران پرتاپ گڑھی کے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ نہایت ذہین شخص ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے اشعار کے ذریعہ جو بات رکھیں گے ان کا زیادہ اثر ہوگا۔ بارہ بنکی کی مشہور ادبی تنظیم سانجھی وراثت کے بانی اور شہر میں ہر سال مشاعرہ کرانے والے پرویز احمد نے بھی کہا کہ 'عمران پرتاپ گڑھی انقلابی شاعر ہیں اور وہ تمام طبقات کی آواز راجیہ سبھا میں اٹھائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.