اردو

urdu

کورونا کی ٹیسری لہر سے پہلے خواتین کے لیے ڈسپینسری تیار

By

Published : Aug 9, 2021, 12:24 AM IST

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران پیدا ہوئی صورتحال سے سبق لیتے ہوئے تیسری لہر کے پیش نظر تیاری کی جارہی ہے۔ اسی سمیت میں دارالحکومت دہلی کے سیتارام بازار سے کونسلر سیما طاہرہ نے اپنا سارا بجٹ طبی سہولیات کو بہتر بنانے میں لگا دی۔

dl_nd_01_mcd dispensary ready for 3rd wave_byte_7200880
جائزہ لیتی ہوئیں کونسلر سیما طاہرہ

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری کے دوران جس طرح کے حالات تھے وہ سب کے سامنے تھے ملک میں طبی سہولیات کا فقدان دیکھنے کو ملا ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی قطاریں دیکھنے کو ملی اور آکسیجن سلینڈر کو حاصل کرنے کی جدوجہد بھی کسی سے چھپی نہیں ہے۔

اس کے مدنظر دارالحکومت دہلی کے سیتا رام بازار سے کونسلر سیما طاہرہ نے اپنا سارا بجٹ ایک مکمل طور پر ختم ہو چکی دسپینسری کو پھر سے شروع کرنے میں لگا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے ضروری صحت ہے باقی کام بعد میں بھی ہو سکتے ہیں لیکن اگر کورونا کی تیسری لہر آگئی اور ہم نے تیاری نہیں کی تو اس کا بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو


انہوں نے مزید کہا کہ یہاں خواتین کے لیے تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی تاکہ انہیں کہیں اور نہ جانا پڑے۔

افسران کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ لیتی ہوئیں کونسل سیما طاہرہ

مزید پڑھیں: دہلی میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی


سابق کونسلر محمود ضیاء نے بتایا کہ سیما طاہرہ کافی وقت سے اس دسپینسری کو فعال کرنے کی جدوجہد کر رہی تھی لیکن فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام مکمل نہیں ہو پا رہا تھا تبھی سیما طاہرہ نے اپنا سارا خرچ روک کر اس دسپینسری پر کام کرنے کا ارادہ کیا جس کے بعد یہ ممکن ہو سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details