ETV Bharat / city

دہلی میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:38 PM IST

قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے صرف 66 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس عرصے میں کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

دہلی میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی
دہلی میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ قومی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1436761 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 25066 پر برقرار ہے۔ اس دوران، مزید 95 لوگوں کی شفایابی کے ساتھ وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 1411159 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دہلی حج ہاؤس کے نام پر فرقہ پرست عناصر سماج میں زہر گھول رہے ہیں'

اس عرصے کے دوران زیر علاج مریضوں میں29 کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 536 رہ گئی ہے۔ دہلی میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 0.10 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.