اردو

urdu

Odisha Train Accident اڈیشہ ٹرین حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہو: جماعت اسلامی ہند

By

Published : Jun 3, 2023, 9:59 PM IST

اڈیشہ ٹرین حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہو: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں بہناگا اسٹیشن کے قریب ہوئے ٹرین حادثے کے بارے میں سن کر دل کو شدید صدمہ پہنچا۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں بہناگا اسٹیشن کے قریب ہوئے ٹرین حادثے کے بارے میں سن کر دل کو شدید صدمہ پہنچا۔ ہم اس حادثے میں مرنے والوں کے خاندانوں کو جنہوں نے اس ہولناک حادثے میں اپنے عزیزو اقارب کھوئے ہیں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اورہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کے لئے بھی دعا گو ہیں کہ وہ جلد از جلد صحب یاب ہوں۔

مقامی لوگوں نے حادثے کے متاثرین کو فوری کارروائی کرتے ہوئے جو مدد پہنچائی، وہ یقینا قابل ستائش عمل ہے۔“ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اتنا بڑا ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 230 سے زائد افراد جان بحق ہو گئے اور 900 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ سگنلنگ میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا جس میں چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس، ہاوڑہ جانے والی بنگلورو-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی اس حادثے کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jamia Millia Islamia جامعہ میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی تربیت دی ائے گی


انہوں نے مزید کہا کہ ”جماعت اسلامی ہند اس حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور انکوائری کے نتائج کو عام کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔جو لوگ اس حادثے کے قصوروار ہیں،انہیں سزا دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ ساتھ ہی حکومت ٹھوس اقدامات کرکے اس بات کو یقینی بنائے کہ اس طرح کاحادثہ مستقبل میں پھر کبھی نہ دہرائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details