اردو

urdu

Army Day, Army Chief MM on Pakistan: 'پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے کی عادت سے لاچار'

By

Published : Jan 15, 2022, 1:44 PM IST

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے Army Chief MM Naravane نے دہلی کینٹ کے پریڈ گراؤنڈ میں آرمی ڈے پر پریڈ کا معائنہ کیا۔

بھارتی آرمی چیف  جنرل منوج مکند نروانے
بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے

انڈین آرمی ڈے Indian Army Day کے موقع پر آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے Army Chief MM Naravane نے کہا کہ 'پاکستان، دہشت گردوں کو پناہ دینے کی عادت سے لاچار ہے۔ سرحد پار تربیتی کیمپوں میں تقریباً 300 سے 400 افراد دراندازی کا موقع ڈھونڈ رہے ہیں۔ سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ وبا کے دوران پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمارا باہمی تعاون مزید بڑھ گیا ہے۔ بھارتی فوج کا اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ آج بھی ہماری فوج کے 5 ہزار سے زائد جوان مختلف امن مشنز میں تعینات ہیں، جو ملک کو ایک الگ پہچان دے رہے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے دہلی کینٹ کے پریڈ گراؤنڈ میں آرمی ڈے پر پریڈ کا معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details