اردو

urdu

Road Accident in Chadoora Budgam: چاڈورہ سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، اہل خانہ کا قتل کا الزام

By

Published : May 14, 2022, 11:02 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، تاہم مرنے والے شخص کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ Road Accident In Chadoora Budgam

man-dies-in-chadoora-budgam-road-accident-family-alleges-murder
چاڈورہ بڈگام میں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، اہلخانہ کا قتل کا الزام

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں جمعہ کی دیر شام ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا، تاہم مقتول کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔Road Accident In Chadoora Budgam

چاڈورہ بڈگام میں سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، اہلخانہ کا قتل کا الزام

اہل خانہ نے بتایا کہ کل رات تقریباً 8.30 بجے وہ گھر پر تھا کہ کسی نے اسے باہر آنے کے لیے بلایا، لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا بلکہ اسے قریبی سڑک پر مقامی لوگوں نے خون میں لت پت پایا۔ مرنے والے شخص کی شناخت فاروق احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن کھیری گنڈ چاڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو علاج و معالجے کے لیے سب ضلع ہسپتال ناگام پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں کو مردہ قرار دے دیا۔ اہل خانہ نے حکام سے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ میت کو اسپتال لانے والوں نے اس کے چہرے اور سر پر سکریو ڈرائیور کے نشانات پائے تھے۔ دریں اثنا گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کی جاری ہیں کہ آیا یہ سڑک حادثہ ہے یا قتل ہے۔ Family alleges Murder In Budgam Accident

مزید پڑھیں:


ABOUT THE AUTHOR

...view details