وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلا کر ضلع میں 26 جنوری کی تقریبات کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی تمام محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایات دی۔ بڈگام میں سب سے بڑی تقریب اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں منعقد ہوگی۔ DC Budgam Finalizes Arrangements for Ensuing R-Day Celebration
اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر ان تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمے بجلی اور جل شکتی کو حکم دیا کہ وہ تقریب کے روز بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ Shahbaz Ahmed Mirza chaired a meeting of district officers
جنوری کے شروعات سے ہی کووڈ 19 وبائی بیماری سے لگاتار تیسرے سال اب پھر سے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اس ضمن میں پہلے ہی ویکینڈ لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی سی نے 26 جنوری کی تقریب میں حصہ لینے والے تمام افراد کو کووڈ-19 کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں۔ Arrangements for Republic Day-2022 celebrations.
اس کے ساتھ ہی سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ڈی سی بڈگام نے موسم سرما کو مد نظر میکانیکل ڈپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری کی تقریبات کے دنوں میں موسم کی خرابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ مشینری کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رکھیں تاکہ برفباری یا بارش کے چلتے ان تقریبات میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔