بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں، پولیس نے کمیونٹی کی خدمت کے لیے ایک شاندار تقریب میں معاشی طور پر قلیل آمدنی والے خاندانوں کی اسکول جانے والی لڑکیوں میں تعلیمی کٹس اور کپڑے تقسیم کیے۔ یہ تقریب ڈی پی ایل بڈگام میں منعقد ہوئی۔اس پروگرام کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی لڑکیوں کی مدد کرنا تھا تاکہ وہ معیاری تعلیم حاصل کر سکیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے اس پروگرام کو سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا۔
Police Distributes School Kits پولیس کی جانب سے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم
سوک ایکشن پروگرام کے تحت بڈگام پولیس نے معاشی طورپر کمزور خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم کیں۔ اس حوالے سے پولیس نے ڈی پی ایل بڈگام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پولیس نے پسماندہ خواتین کے بچوں میں اسکول کٹس اور کپڑے تقسیم کیں
مزید پڑھیں:Police Distributes Blankets پلوامہ پولیس نے ضرورت مندوں میں کمبل اور دیگر چیزیں تقسیم کیں
ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ پسماندہ لوگ تعلیم کے نور سے روشن ہو۔وہیں مستحقین کے والدین نے محکمہ پولیس کی کاوشوں کو سہرایا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں گے جس سے لڑکیاں تعلیم حاصل کرے گی۔