ETV Bharat / state

Police Distributes Blankets پلوامہ پولیس نے ضرورت مندوں میں کمبل اور دیگر چیزیں تقسیم کیں

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 9:17 PM IST

سوک ایکشن پروگرام کے تحت پلوامہ پولیس نے ضرورت مند خاندانوں اور طلبہ میں کمبل اور یونیفارم کٹس تقسیم کیں۔ اس حوالے سے پولیس نے پرائمری سکول گجرلاب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پلوامہ:سوک ایکشن پروگرام کے تحت عوامی رسائی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے آج ضرورت مند خاندانوں اور طلبہ میں کمبل اور مکمل یونیفارم کٹس تقسیم کیں۔پولیس نے اس حوالے سے پرائمری سکول گجرلاب درکلرن سنگروانی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقسیم کی تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف ، ڈی وائی ایس پی پلوامہ، ایس ایچ او پی ایس پلوامہ اور ضلع پولیس پلوامہ کے کچھ دیگر افسران نے شرکت کی۔

ضلع پولیس پلوامہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کا سنگروانی کے اردگرد کے عوام اور دیگر سول افسران بشمول زیڈ ای او پلوامہ، پرنسپل جی پی ایس گجرلاب درکلرن اور آس پاس کے دیگر بزرگ شہریوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ تقسیم کی تقریب کے اختتام کے فوراً بعد ایس ایس پی پلوامہ نے تمام مستحقین بشمول بچوں اور علاقے کی دیگر شخصیات سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن وامان کو برقرار رکھیں اور بروقت پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں: Civic Action Programme in Doda: ڈوڈہ میں 20 روزہ سیوک ایکشن پروگرام ختم

اس کے علاوہ ایس ایس پی پلوامہ نے طلبہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر مناسب توجہ دیں اور اپنے خوابوں کو حاصل کریں۔ ایس ایس پی پلوامہ نے عام لوگوں اور طلبہ کو مجرمانہ اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ضلع پولیس پلوامہ کی طرف سے جب بھی انہیں اس کی ضرورت محسوس ہوگی ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.