اردو

urdu

Awareness Programme at Khanpora خانپورہ، بڈگام میں آگاہی پروگرام

By

Published : Dec 1, 2022, 2:40 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مڈل اسکول خانپورہ میں آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Khanpora Budgam Awareness Programme

خانپورہ، بڈگام میں آگاہی پروگرام
خانپورہ، بڈگام میں آگاہی پروگرام

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مشن شکتی کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز نے ون اسٹاپ سینٹر کے عہدیداروں کے اشتراک سے خانپورہ، بڈگام میں ’’جن ابھیان‘‘ (میرا قصبہ میرا فخر) کے تحت ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔ بیداری کیمپ میں طالبات کو بااختیار بنانے کے لیے، بنائی، کٹنگ اینڈ ٹیلرنگ، پینٹنگ، ڈرائنگ کے حوالے سے تربیت دی گئی، فلیگ شپ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم کے تحت سیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا گیا۔ Khanpora Awareness Programme

ماہرین نے صحت اور غذائیت، خواتین انٹرپرینیورشپ پروگرام - پی ایم ای جی پی، تیجسوینی، ون اِسٹاپ سینٹر، ایس بی آئی آر ایس ای ٹی آئی، پی ایم کے وی وائی کے ذریعہ ہنر مندانہ ترقی کورسز کے بارے میں بیداری پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، دستاویزات کے معیار، مختلف اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے تفصیلی طریقہ کار اور مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ حاصل کرنے کے لیے خواتین DHEW سے کیسے رجوع کر سکتی ہیں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر خواتین پر مبنی مختلف اسکیموں کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details