اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tariq Anwar Released from Jail: اسٹوڈنٹس یونین لیڈر طارق انور جیل سے رہا

ضلع گیا اسٹوڈنٹس یونین کے رہنماء طارق انور کو 'گیا جیل' سے رہا کردیا گیا ہے، جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم اور باعزت روزگار کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ Tariq anwar released from gaya jail

Tariq anwar released from gaya
اسٹوڈنٹس یونین لیڈر طارق انور جیل سے رہا

By

Published : Jul 18, 2022, 4:25 PM IST

بہار:گیا میں 'انقلابی نوجوان سبھا' کے ریاستی نائب صدر طارق انور کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا تقریباً 26 دنوں بعد انہیں ضمانت ملی ہے۔ طارق انور کی رہائی کے بعد طلباء تنظیم اے آئی ایس اے، نوجوانوں کی تنظیم آر وائی اے اور سی پی آئی ایم ایل کے قائدین اور کارکنان نے سینٹرل جیل گیٹ پر ان کا زبردست استقبال کیا، وہیں درجنوں کارکنان کے ساتھ سی پی آئی ایم ایل کے ضلعی دفتر سے ایک جلوس نکالا گیا جس کا چاکند میں واقع طارق انور کے گھر پر اختتام ہوا۔

اس دوران باڑہ ریلوے کراسنگ اور چاکند اسٹیشن پر ان کے حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ طارق انور نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک کو دبانے اور طلباء رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کا راستہ اپنا رہی ہے۔ سینکڑوں مشتعل طلباء ریاست کی جیلوں میں بند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے طلباء اور نوجوان پٹنہ، دہلی حکومت کی غلط پالیسیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ بہتر تعلیم اور باعزت روزگار کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ساتھ ہی طارق انور نے کہا کہ تحریک سے ڈر کر حکومت کے کہنے پر جنوری 2022 میں ریلوے بھرتی سے متعلق ہوئے احتجاج کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا اور فوج میں بھرتی کے خلاف احتجاج کے دوران مجھے جیل بھیج دیا گیا۔انہوں نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور تھے اسلیے انہیں ضمانت ملی۔

دوسری طرف سی پی آئی ایم ایل کے ضلعی سکریٹری نرنجن کمار نے کہا کہ تحریکوں کو دبانے کے لیے گرفتاریوں کا سہارا لینا حکومتوں کا پرانا طریقہ رہا ہے۔ لیکن اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے حکومتی جبر اور استبداد سے نہیں ڈرتے ہیں آگے بھی نوجوانوں کے مستقبل، ظلم وزیادتی اور غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج ومظاہرہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ طارق انور کو پولیس نے 19 جون کی رات چاکند میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا اور 20 جون کی شام انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:Mirza Ghalib College Gaya:مرزا غالب کالج کے پرنسپل کو ہیومن رائٹس کمیشن کی نوٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details