اردو

urdu

Man Drowned in River چھپرہ میں ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص کی موت

By

Published : Apr 9, 2023, 7:47 PM IST

سارن ضلع کے گوری گنج تھانہ علاقہ میں اتوار کو گنگا ندی میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاش کو ندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چھپرہ: بہار میں سارن ضلع کے گوری گنج تھانہ علاقہ میں اتوار کو گنگا ندی میں نہانے گئے ایک 50 سالہ شخص کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نہانے کے دوران اس شخص کا پیر پھسل جانے سے وہ گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ متوفی کی شناخت مٹن ٹولہ چراند گاو ¿ں باشندہ سریندر رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوندی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔

دوسری جانب بہار میں سارن ضلع کے مشرق تھانہ علاقہ کے تحت برہم پور گاؤں میں اتوار کو پولیس نے ایک 27 سالہ نوجوان کی نہر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نوجوان سنیچر کی شام گھر سے سائیکل لے کر بھونجا کھانے بازار گیا تھا جو کہ دیر رات تک گھر واپس نہیں آیا۔ مقامی لوگوں نے نوجوان کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد نوجوان کی لاش نہر کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ متوفی کی شناخت خیرن پور گاﺅں باشندہ جے کشن رام کے بیٹے منٹو کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرلیا گیا۔ وہیں پولیس اس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details