بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چکھ کانس پورہ علاقے کے رہائشیوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محکمہ گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد عرصہ سے علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکا ہے۔ مقامی باشندوں کانسپورہ - بارہمولہ سڑک پر احتجاج درج کیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین - جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے - نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پانی جیسی اہم اور بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر پیدل چل سفر طے کرنا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں ہر روز سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاج کر ہے لوگوں نے بتایا کہ گرمیوں کے ایام میں لوگوں کو پانی جیسے اہم ضرورت سے محروم رکھے جانے کے باعث عوام کو اذیتون کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاجیوں نے حکام سے گرمیوں کے ایام میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔