اردو

urdu

Thana Diwas in Sumbal, Bandipora: سمبل، ضلع بانڈی پورہ میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام

By

Published : May 30, 2022, 12:16 PM IST

’’سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔‘‘

Thana Diwas in Sumbal, Bandipora: سمبل، ضلع بانڈی پورہ میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام
Thana Diwas in Sumbal, Bandipora: سمبل، ضلع بانڈی پورہ میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام

شمالی کشمیر North Kashmirمیں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام کیا گیا۔ Thana Diwas in Sumbalبانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں، پنچ سرپنچ صاحبان کے علاوہ عام مقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

سمبل، ضلع بانڈی پورہ میں ’تھانہ دیوس‘ کا اہتمام

یہ اجلاس انچارج ایس ڈی پی او سمبل لفیف خان کی صدارت میں منعقد ہوا جن کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ بھی موجود تھے۔ Public Police Relationsتھانہ دیوس کے دوران پولیس افسران نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

اس کے علاوہ پولیس نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے Bandipora Thana Diwasکے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details