گوہاٹی:آسام حکومت نے ریاستی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ آسام پبلک سروس کمیشن (اے پی ایس سی) کی بھرتی کے عمل میں گھپلہ کی جانچ مزید فاسٹ ٹریک موڑ پر شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی ایک رپورٹ میں 37 گزیٹیڈ افسران کی تقرری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مبینہ طور پر اے پی ایس سی کی ملازمتوں میں نقدی سے متعلق گھپلے کے ملزم ہیں۔ Assam Police to Probe Recruitment Scam on Fast Track Basis
اطلاعات کے مطابق پولیس کو پہلے ہی ان 37 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو گھپلے سے متعلق آٹھ فائلوں کو دوبارہ کھولنے کے بھی احکامات دئے گئے ہیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو حکومت نے ان معاملات میں ’’فاسٹ ٹریک موڑ‘‘ پر تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان معاملوں میں ڈبروگڑھ، سی آئی ڈی، اے سی بی، دِسپور تھانہ اور بھانگا گڑھ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ ان میں سے پہلا کیس 2016 میں ڈبرو گڑھ میں درج کیا گیا تھا۔