اردو

urdu

IGP Kashmir on Pahalgam Encounter: "مارے گئے عسکریت پسند امرناتھ یاتریوں پر حملہ کر سکتے تھے"

By

Published : May 6, 2022, 8:54 PM IST

Updated : May 6, 2022, 9:09 PM IST

کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ سریچن پہلگام انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند امرناتھ یاترا پر حملے کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز یاترا کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں اور فورسز اس کے لیے مزید تیاریاں کر رہی ہیں۔IGP Kashmir On Pahalgam Encounter

pahlagam-encounter-slain-militants-could-attack-amarnath-yatra-if-not-neutrilized-vijay-kumar
"مارے گئے عسکریت پسند امرناتھ یاتر پر حملہ کر سکتے تھیں"

پہلگام:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بٹکوٹ سریچن جنگلات میں سکیورٹی فروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں حزب المجایدین کا ٹاپ کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔IGP Kashmir On Pahalgam Encounter

کشمیر زون پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا تھا۔ عسکریت پسند کی شناخت اسحاق شیر گوجری کے طور پر ہوئی ہے۔ رات بھر بوچھ تاچھ کرنے کے بعد گرفتار عسکریت پسند نے کچھ لیڈ سکیورٹی فورسز کو دی، جس کے بعد فروسز نے آج ان علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔IGP Kashmir On Pahalgam Encounter

"مارے گئے عسکریت پسند امرناتھ یاتر پر حملہ کر سکتے تھیں"

انہوں نے کہا بٹکوٹ سریچن علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کو پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا۔ ان ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں مولوی اشرف اور ان کے دو ساتھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا اشرف مولوی ضلع اننت ناگ میں عام شہروں کے ہلاک کرنے میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا اننت ناگ مین گزشتہ برس سرپنچ اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت میں اشرف مولوی شامل تھا۔ وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آگے سے بھی سرچ آپریشن جاری رہیں گے تاکہ یاترا پرامن طریقے سے منعقد ہو۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ علاقت میں عسکریت پسندوں کا ہیڈ آوٹ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ عسکریت پسند یاترا پر حملہ کر نے والے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کو خوشگوار طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی فروسز پوری طرح سے تیار ہیں اور اس میں مزید تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Last Updated : May 6, 2022, 9:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details