اردو

urdu

اننت ناگ: وزیر اعظم کی سالگرہ پر شاندار تقریب کا اہتمام

By

Published : Sep 17, 2020, 7:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 70ویں سالگرہ کے موقعے پر بی جے پی خواتین ونگ اور جنوبی کشمیر کی نائب صدر رمیسہ رفیق کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

anantnag-bjp-women-wing-celebrate-pms-birthday
anantnag-bjp-women-wing-celebrate-pms-birthday

خیال رہے کہ ملک بھر میں بی جے پی کارکنان وزیر اعظم نریندر مودی کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ جبکہ متعدد شہروں میں حزب اختلاف کی جانب سے قومی یوم بے روزگاری کے طور پر منارہے ہیں۔

ویڈیو

اننت کے ڈاک بنگلو میں وزیر اعظم مودی کی سالگرہ تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈر محمد رفیق وانی و دیگر کارکنان سمیت مقامی خواتین موجود رہیں۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور خواتین نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے کشمیر کے روایتی گانے گا کر تقریب کو مزید دوبالا کیا۔

مزید پڑھیں: 'نوجوان آج 'قومی بے روزگاری دیوس' منانے پر مجبور'

کانگریس رہنما صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا' بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک کا نوجوان آج راشٹریہ بیروزگاری دیوس (قومی یوم بے روزگاری) منانے پر مجبور ہے۔' انہوں نے کہا کہ روزگار عزت و احترام ہے اور حکومت کب تک نوجوانوں کو ان کے اس حق سے قدم پیچھے ہٹائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details