اردو

urdu

نوواک نے 5 واں اٹالیئن اوپن خطاب اپنے نام کیا

By

Published : Sep 22, 2020, 12:50 PM IST

دو ہفتے قبل یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونے والے نواک جوکوویچ نے اٹیلیئن اوپن کا 5 واں خطاب اپنے نام کیا ۔

نوواک نے 5 واں اٹالیئن اوپن خطاب اپنے نام کیا
نوواک نے 5 واں اٹالیئن اوپن خطاب اپنے نام کیا

دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے 36 ویں ماسٹرز کا تاج حاصل کرتے ہوئے اسپین کے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے فورو اٹالیکو میں کھیلے جارہے فائنل میں ڈیاگو شوارٹزمین کو 7-5 ، 6-3 سے شکست دی۔

جوکوویچ نے کہا 'مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنا بہترین ٹینس پورے ہفتے میں کھیلا ہے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ 'جب مجھے فیصلہ کن لمحوں میں اس کی ضرورت تھی تو میں نے اپنا بہترین ٹینس کھیلا۔

نوواک نے 5 واں اٹالیئن اوپن خطاب اپنے نام کیا

جوکوویچ اس برس 32 میچوں میں 31 جیت کے ساتھ اپنے ریکارڈ کو آگے بڑھایا ہے، جبکہ ان کا واحد نقصان یو ایس اوپن سے ہوا۔ بتادیں کہ لائنز خواتین کے گلے میں گیند لگنے کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئے تھے۔

حالانکہ یہ فائنل مقابلہ جوکوویچ کے لیے آسان نہیں تھی کیونکہ ان کا مقابلہ شوارٹزمین سے ہوا، شوارٹزمین نے 9 بار ٹورنامنٹ کے فاتح رافیل نڈال کو شکست دی تھی۔

نوواک نے 5 واں اٹالیئن اوپن خطاب اپنے نام کیا

جوکوویچ نے میچ کے بعد کہا 'یہ کافی بہتر ہفتہ رہا ہے ، میں نے اپنا بہترین ٹینس نہیں کھیلا ، لیکن میں خوش ہوں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details