اردو

urdu

سشیل کمار 74 کلوگرام فری اسٹائل ٹرائلز سے دستبردار

By

Published : Jan 3, 2020, 11:05 AM IST

سشیل اپنے ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے جمعہ کے روز ٹرائلز سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے اپنی کلاس کے ٹرائلز ملتوی کرنے کی اپیل کی، لیکن ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے اس زمرے کے ٹرائلز بھی پہلے شیڈول کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Trials In Sushil Kumar's 74kg Category Not To Be Postponed, says WFI
سشیل کمار 74 کلوگرام فری اسٹائل ٹرائلز سے دستبردار

اسٹار مکے باز کھلاڑی سشیل کمار ان دنوں زخمی ہیں، جس کی وجہ سے وہ مردوں کے 74 کلوگرام فری اسٹائل ٹرائلز میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

پہلوان کو مارچ میں ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع مل سکتا ہے سشیل اپنے ہاتھ میں چوٹ کی وجہ سے جمعہ کے روز ٹرائلز سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے اپنی کلاس کے ٹرائلز ملتوی کرنے کی اپیل کی، لیکن ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے اس زمرے کے ٹرائلز بھی پہلے شیڈول کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سشیل کمار 74 کلوگرام فری اسٹائل ٹرائلز سے دستبردار

ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ' کھیل ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔ ہمارے پاس پہلوان 74 کلوگرام میں لڑ رہے ہیں۔ اگر سشیل زخمی ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: بنگلوروایف سی اورایف سی گوا کے درمیان مقابلہ جمعہ کو

ڈبلیو ایف آئی کے صدر سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ایشین کوالیفائر میں سشیل کو موقع دیا جائے گا، تو انہوں نے کہا کہ 'ہم رینکنگ سیریز میں 74 کلوگرام جیتنے والے کی کارکردگی دیکھیں گےتبھی ہم کچھ کہ سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details