اردو

urdu

T20 World Cup 2022 انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کوہلی کا جذباتی پیغام

By

Published : Nov 11, 2022, 3:13 PM IST

ایک جذباتی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ہم اپنے خواب کو پورا کیے بغیر اور اپنے دل میں مایوسی کے ساتھ آسٹریلیا سے جارہے ہیں، لیکن ہم بطور ٹیم اپنے ساتھ بہت سے یادگار لمحات ساتھ لےجا سکتے ہیں اور یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

Virat Kohli Gets Emotional After India's T20 World Cup 2022 Semi-Final Exit
Virat Kohli Gets Emotional After India's T20 World Cup 2022 Semi-Final Exit

ایڈیلیڈ:بھارت کے اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کہاکہ اگرچہ وہ مایوس ہوکر آسٹریلیا سے جا رہے ہیں، لیکن ایک ٹیم کے طور پر وہ یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کریں گے۔ Virat Kohli after Exit from T20 WC

ایک جذباتی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ ہم اپنے خواب کو پورا کیے بغیر اور اپنے دل میں مایوسی کے ساتھ آسٹریلیا سے جارہے ہیں، لیکن ہم بطور ٹیم اپنے ساتھ بہت سے یادگار لمحات ساتھ لےجا سکتے ہیں اور یہاں سے بہتر ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ Virat Kohli Gets Emotional After India's T20 World Cup 2022 Semi-Final Exit

اپنے مداحوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کوہلی نے کہاکہ ’’بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آکر ہمارا ساتھ دینے کے لیے آپ تمام مداحوں کا شکریہ۔ اس جرسی کو پہن کر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں۔'

قابل ذکر ہے کہ بھارت کو جمعرات کے روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details