سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ T20 World cup 2022 Pakistan vs New Zealand, New zealand opt bat
T20 World cup 2022 نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ T20 World cup 2022 Pakistan vs New Zealand, New zealand opt bat
![T20 World cup 2022 نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا t20 world cup 2022 pakistan vs new zealand, new zealand opt bat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-16877164-216-16877164-1667979583098.jpg)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلے گئے ورلڈکپ کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو پتہ چلاتا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اب تک کبھی نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں تین بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔ جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تینوں بار شکست دی ہے۔ وہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل ہوئے ہیں، 4 میچ میں پاکستان جیتا ہے، جب کہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔
میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے،پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔