بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نوجوان کھلاڑی جمائمہ روڈریگز دولت مشترکہ کھیل 2022 میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئی ہیں۔ منگل کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق روڈریگوز 630 پوائنٹس کے ساتھ سات درجے ترقی کر کے 10ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ انہوں نے برمنگھم 2022 میں بھارت کے لیے 146 رنز بنائے، جس سے اکتوبر 2021 کے بعد پہلی بار انہیں ٹاپ 10 میں شامل ہونے میں مدد ملی۔ Jemimah Returns to Top Ten in T20 Ranking
اسمرتی مندھانا (چوتھی پوزیشن) اور شیفالی ورما (چھٹی پوزیشن) پہلے ہی ٹی۔ٹوئنٹی بلے بازوں میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ وہیں بھارتی خاتون گیند باز رینوکا سنگھ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کامن ویلتھ گیمز میں اچھی بولنگ کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 10 مقام کی چھلانگ لگا کر 18 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔