اردو

urdu

پیٹ کمنز نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 37 لاکھ روپے دیے

By

Published : Apr 26, 2021, 5:58 PM IST

Updated : Apr 26, 2021, 6:13 PM IST

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے بھارت کی جانب ہاتھ بڑھایا اور پی ایم کیئرس فنڈ میں 37 لاکھ روپے کی مدد کی ہے۔

Pat Cummins
Pat Cummins

آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل رہے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے کورونا دور میں آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہے بھارت کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا اور آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے 50 ہزار ڈالر(37 لاکھ روپے) کی مالی مدد کی ہے۔

پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ 'بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں مجھے برسوں سے بہت پیار ملا ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت پیارے اور مددگار ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ گزشتہ کچھ وقت سے اس ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوئے ہیں جن میں پورے ملک کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت بھی شامل ہے۔

ایسی صورتحال میں ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں 'پی ایم کیئرس فنڈ' میں مدد کی شکل میں 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 37 لاکھ روپے) دینا چاہتا ہوں اور میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی مدد کے لیے آگے آنے کی درخواست کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے پیش نظر کئی آسٹریلیائی کرکٹرز نے آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جس میں راجستھان رائلز کے اینڈیو ٹائی، رائل چیلینجرز بنگلور کے کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا کا نام قابل ذکر ہے۔

پیٹ کمنز کی بات کریں تو 'وہ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے فی الحال بھارت میں ہی ہیں اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا ایک حصہ ہے۔ 2020 کی نیلامی میں کمنز کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے 15.5 کروڑ میں خریدا تھا۔

ان کی ٹیم نے اس سیزن میں اب تک کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور اب تک کھیلے گئے 5 میچوں میں سے محض ایک میں ہی جیت حاصل کر سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔

Last Updated :Apr 26, 2021, 6:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details