ترواننت پورم: نوجوان بھارتی تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ Young India left-arm pacer Arshdeep Singh نے کہاکہ اگلے مہینے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے پہلے ٹیم کی توجہ 'ذہنی اور جِسمانی طور پر حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت ' پر ہے۔ ارشدیپ نے بتایاکہ "حالات کے مطابق خود کو ہم آہنگ کرنا ٹیم کا بڑا مقصد ہے۔ ہمارا ہدف میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔ جب ہم وہاں (آسٹریلیا) جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حالات کیا ہیں۔" میں اچھی کارکردگی کا منتظر ہوں۔ Focus is on adaptability ahead of T20 WC, says Arshdeep
ارشدیپ (3/32) نے دیپک چاہر (2/24) کے ساتھ مل کر پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 106/8 تک محدود کرکے بھارت کی جیت کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور لوکیش راہل نے نصف سنچریاں بنا کر بھارت کو 16.4 اوورز میں 107 رنز کا ہدف دیا۔
ارشدیپ نے ورلڈ کپ کی تیاری کے بارے میں کہا "ہم پریکٹس سیشن میں تمام شعبوں کو چھونے اور میدان میں اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج پاور پلے میں اچھی گیند بازی دکھانے کا ایک اچھا موقع تھا اور ہم آنے والے دنوں میں حیرت انگیز چیزیں کرنے کی امید کررہے ہیں۔"
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے ڈیتھ اوور کے منصوبوں کا حصہ ہیں، لیکن وہ کنڈیشنگ سے متعلق کام کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے محروم ہو گئے تھے۔