لندن: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے دن کا کھیل ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پہلے دو دن کا کھیل ملتوی ہونے کی وجہ سے یہ ٹیسٹ میچ صرف تین دن کا ہو گا۔ England South Africa Third Test Restarted
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا ہم کرکٹ جنوبی افریقہ سے رابطے میں ہیں لیکن انہیں منگل کو وطن واپس آنا ہے تاکہ وہ بھارت اور آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل کچھ وقت گھر پر گزار سکیں۔' ای سی بی نے کہا ہے کہ ہر میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور تمام کھلاڑی اور کوچ بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔