روس اور یوکرین کے مابین تنازعہ کے درمیان ہزاروں اور لاکھوں لوگ یوکرین چھوڑنے کے لیے لمبا سفر طئے کر رہے ہیں اور سرحدی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ ایک خبر کے مطابق جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تب اس وقت یوکرین میں ہالی ووڈ ہدایتکار اور اداکار شان پین بھی تھے اور انہیں پیدل چل کر پولینڈ کی سرحد تک کا سفر طئے کرنا پڑا۔ Sean Penn Leaves Ukraine on Foot۔ شان پین ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لیے یوکرین میں تھے۔
اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار نے ٹویٹر پر اس بات کی جانکاری دی اور کہا کہ انہیں اور ان کے دو ساتھیوں کو اپنی کار کو سرک کے کنارے چھوڑنا پڑا اور پیدل ہی پولینڈ کی سرحد تک کا میلوں لمبا سفر طئے کرنا پڑا۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ Sean Penn in Ukraine