اردو

urdu

Key Role in Helping Afghanistan: افغانستان کی امداد میں ترکیہ اور پاکستان کا اہم کردار، اقوام متحدہ

By

Published : Jun 23, 2022, 7:07 PM IST

Turkey and Pakistan's key role in helping Afghanistan say United Nations

اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نائب مندوب رامض الاکبروف نے کہا کہ غذائی تقسیم مراکز کے قیام کے سلسلے میں ترک اور پاکستانی حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے Key Role in Helping Afghanistan اور ان کی اس فراخ دلانہ انسانی کوششوں پر اقوام متحدہ ان کی مشکور ہے مگر ہمیں مزید عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ United Nations نے افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد امداد کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ نیو یارک کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے خصوصی نائب مندوب رامض الاکبروف نے بتایا کہ میں نے ترک سفارت خانے کے حکام سے ملاقات کی ہے، افغانستان میں امدادی کاروائیوں میں ہمارا تجربہ ناکافی ہے لہذا امید ہے کہ اس سلسلے میں ترکیہ ہماری مدد کرنے کے قابل ہے۔ الاکبروف نے کہا کہ غذائی تقسیم مراکز کے قیام کے سلسلے میں ترک اور پاکستانی حکام نے اہم کردار ادا کیا ہے Key Role in Helping Afghanistan اور ان کی اس فراخ دلانہ انسانی کوششوں پر اقوام متحدہ ان کی مشکور ہے مگر ہمیں مزید عالمی امداد کی ضرورت ہے۔

طالبان اہلکار عبدالقادر بلخی نے بتایا ہے کہ حکومت عوام کو حسب منشا مالی امداد کی فراہمی میں ناکام رہی ہے، ہمسایہ اور دیگر ممالک کی جانب سے ہماری مدد وقت کی ضرورت ہے مگر ہمیں امداد میں اضافہ درکار ہے کیونکہ ایسی تباہی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اس سے قبل طالبان کے سپریم لیڈر ملا ھبۃ اللہ اخوندزادہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی عالمی برادری سے افغانستان کی امداد کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کی وزارت خارجہ کے جانب سے بیان جاری کرکے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے حکام اور ادارے اپنے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر افغانستان کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وہیں ترکی نے بھی پریس ریلیز جاری کرکے افغان باشندوں کی امداد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Afghanistan: طالبان سپریم لیڈر کی بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل

واضح رہے کہ بدھ کو آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے Earthquake in Afghanistan کی وجہ سے اب تک ملک میں 1,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر بھی ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ تباہی اور قدرتی آفت اس وقت آئی ہے جب افغانستان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details