اردو

urdu

Drone strike in southern Yemen جنوبی یمن میں حوثیوں کے ڈرون حملے میں تین فوجی ہلاک

By

Published : Nov 25, 2022, 4:57 PM IST

حوثیوں نے یمن کے جنوبی صوبے دھلیہ میں ڈرون حملہ کیا جس میں تین یمنی فوجی مارے گئے۔ ایک فوجی افسر نے جمعہ کو خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو یہ اطلاع دی۔حوثیوں نے پیر کو جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں سرکاری فورسز کے زیر کنٹرول آئل پورٹ پر ڈرون حملہ کیا تھا۔Three soldiers killed in Houthi drone strike

Etv Bharat
Etv Bharat

عدن: حوثیوں نے یمن کے جنوبی صوبے دھلیہ میں ڈرون حملہ کیا جس میں تین یمنی فوجی مارے گئے۔ ایک فوجی افسر نے جمعہ کو خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ "دھماکے سے لدے ایک حوثی ڈرون نے شمال مغربی علاقے دھلیہ میں سرکاری فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں تین فوجی ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔'Three soldiers killed in Houthi drone strike

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں حوثیوں نے جنوبی علاقوں میں سرکاری فورسیز کے خلاف ڈرون اور میزائلوں سے حملے تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اسی طرح کے ڈرون حملے حوثیوں کی طرف سے پڑوسی علاقوں میں تعینات ہمارے فوجیوں پر کیے گئے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔'

حوثیوں نے پیر کو جنوب مشرقی صوبے حضرموت میں سرکاری فورسز کے زیر کنٹرول آئل پورٹ پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ حملے کے بعد یمن کے وزیر اعظم معین عبدالمالک نے کہا کہ حوثیوں کا بڑھتا ہوا تشدد جنگ زدہ عرب ملک میں امن کی کوششوں کے لیے خطرہ ہے۔ یمن 2014 کے اواخر سے خانہ جنگی کی زد میں ہے، جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے ملک کے کئی شمالی شہروں پر دھاوا بول دیا اور یمن کی حکومت کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details