اردو

urdu

Capitol Violence Case: ٹرمپ کے سابق معاون کیپیٹل تشدد کیس میں تفتیشی پینل کے سامنے گواہی دیں گے

By

Published : Jul 11, 2022, 3:17 PM IST

امریکہ میں کیپیٹل ہل (امریکی پارلیمنٹ کمپلیکس) میں گذشتہ سال 6 جنوری کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے زبردستی داخل ہونے اور تشدد کو انجام دینے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو ٹرمپ کے سابق حکمت سازاسٹیو بینن نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں اپنی گواہی دیں گے۔

International News
ٹرمپ کے سابق معاون کیپیٹل تشدد کیس میں تفتیشی پینل کے سامنے گواہی دیں گے

پچھلے سال، بینن نے تشدد کی جانچ کرنے والی ایوان نمائندگان کی منتخب کمیٹی کی طرف سے انہیں جاری ہوئے سمن پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ان پر امریکی کانگریس کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایک خط میں، بینن کے وکیل رابرٹ کوسٹیلو نے ہفتے کے روز کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن بینی تھامسن کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف حکمت ساز اس کیس پر گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details