اردو

urdu

ETV Bharat / international

Philippines Flood فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ Total Death cases in philippines flood

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Jan 18, 2023, 10:15 AM IST

منیلا:فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے بدھ کو کہا کہ پانچ افراد لاپتہ ہیں اور 13 دیگر زخمی ہیں۔ ایجنسی کے مطابق سیلاب سے 1,576,069 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ان میں سے 200,687 عارضی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے 1,292 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 383 مکمل طور پر تباہ، 56 پلوں اور 242 سڑکوں کو نقصان پہنچا، 26 بندرگاہوں پر کام میں خلل پڑا، اور شہروں میں بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

فلپائن میں 2 جنوری سے جاری طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب جسی صورتحال ہے، اب تک سیلاب کی وجہ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعض مقامات پر پانی کی سطح 3 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ایجنسی نے یہ بتایا کہ بیکول کے علاقے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں کم از کم 87 سرکاری پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details