ETV Bharat / international

Torrential Rain in Philippines فلپائن میں طوفانی بارش، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 11 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

فلپائین میں طوفانی بارش کے سبب 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 63 ہزار سے زائد کنبے متاثر ہوئے ہوئے ہیں۔

منیلا: فلپائن میں 2 جنوری سے جاری طوفانی بارشوں کی پیدا کردہ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی، آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی

اطلاع کے مطابق بیکول، ویسایاس اور میڈاناو سمیت ملک کے مختلف حصوّں میں جاری طوفانی بارشیں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سبب بن رہی ہیں۔بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔ فلپائن محکمہ سِول ڈیفنس سے موصول معلومات کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 63 ہزار 101 کنبے متاثر ہوئےا ور 815 کنبے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ایجنسی نے یہ بتایا کہ بیکول کے علاقے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں کم از کم 87 سرکاری پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ باقی اپنے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 534 مکانات شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ سیلاب سے سڑکوں اور تین پلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران حکومتی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Philippines Flood فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.