شام کے شمال مغربی شہر الحسکہ کے قصبے اعزاز میں دو کار بم دھماکے ہوئے، جن میں مجموعی طور پر 13 افراد کے ہلاک اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
دوسری جانب اسی علاقے میں کردوں کے حامی سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے اہلکاروں نے مقامی حکومت کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی شام کے صنعتی ایریا عفرین میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ جس کی ذمہ داری ترک حکومت نے کردوں کی انتہا پسند جماعت پر عائد کی تھی۔