اردو

urdu

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی ترکی میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا

By

Published : Jun 23, 2021, 2:02 PM IST

ترکی میں صدر رجب طیب اردگان کے لاک ڈاؤن کے ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی روسی سیاحوں کی آمد کے ساتھ ہی ترکی میں سیاحت پر چھائے سیاہ دل چھٹ گئے اور ایک بار پھر ترکی شعبہ سیاحت میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن حاصل کرنے جارہا ہے۔

tourist in turkey after lockdown
ترکی میں سیاحوں کا سیلاب

پابندیوں میں نرمی کے بعد ترکی میں شعبہ سیاحت پھر سے عروج کی جانب گامزن ہے، روس سے سیاحوں کی خصوصی پرواز ترکی پہنچنے پر سیاحتی سرگرمیوں میں گہما گہمی آگئی ہے۔ روس نے گزشتہ ہفتے ترکی پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی تھیں، جس کے بعد روسی سیاح ترکی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس سال روس سے 15 لاکھ سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔ ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو سے پہلی خصوصی پرواز 132 سیاحوں کو لے کر انطالیہ پہنچی تو گھومنے پھرنے کے شوقین افراد کے چہرے کھل اٹھے۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں اور ایس او پیز کے ساتھ انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں:

فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے مابین جھڑپ کی وجہ سے 7 افراد زخمی

ایک اندازے کے مطابق صرف ایک دن میں 44 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار روسی سیاحوں کی ترک آمد متوقع ہے جو انطالیہ کے خوبصورت نظاروں اور دلکش مقامات سے لطف اندزو ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details