اردو

urdu

مہاجرین کے بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا غلط: ایردوآن

By

Published : Nov 12, 2021, 2:28 PM IST

It is wrong to blame Turkey for the refugee crisis says erdogan
مہاجرین کے بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا غلط: ایردوآن ()

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ یہ وہ یونان ہی ہے جو مہاجرین کو ان کی موت کے لئے بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں دھکیلتا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعرات کو یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس پر ’جھوٹ ‘بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مہاجرین بحران کے لیے ترکی کو مورد الزام ٹھہرانا ’حقیقی ناشکری‘ ہے۔

رجب طیب ایردوآن نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ کہنا واقعی ناشکری ہے کہ مہاجرین کا بحران ترکی کی وجہ سے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ یونان ہی ہے جو مہاجرین کو ان کی موت کے لئے بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں دھکیلتا ہے۔

کیریاکوس میتسوتاکس نے منگل کے روز کہا کہ یونان نے ترکی سے آنے والی کشتیوں کو روکا لیکن اس دعوے کی تردید کی کہ ان کی حکومت نے مہاجرین کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghan worker in Turkey: ترک میں افغان ورکر افغانستان بحران سے فکرمند

انہوں نے کہا کہ ’’لہٰذا یونان کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے ان لوگوں کو موردِ الزام ٹھہرائیں جو منظم نقل مکانی میں مدد گار رہے ہیں‘‘۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details