اردو

urdu

فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کورونا سے متاثر

By

Published : Dec 17, 2020, 5:28 PM IST

فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کووڈ 19 مثبت پائے گئے ہیں اور ان کو سات دنوں کے لیے آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

french president emmanuel macron tests positive for covid
فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کورونا سے متاثر

فرانس کے 42 سالہ صدر ایمینوئل میکخواں میں کچھ کورونا کی علامتیں ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرایا، جس میں ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے اور ان کو سات دنوں کے لیے آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مسٹر میکخواں ابھی بھی ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور گھر سے ہی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ محمد بن زید اور عبد الفتاح السیسی کے درمیان ملاقات

فرانس نے اس ہفتے وہاں بڑھتے ہوئے کورونا کے معاملات سے نمٹنے کے لیے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس سے فرانس میں اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد مثبت پائے گئے ہیں جن میں 59 ہزار 400 سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details