اردو

urdu

سری لنکا کو بھارت سے 20 جدید ترین ریل مسافر کوچز ملے

By

Published : Sep 19, 2021, 5:35 AM IST

سری لنکا کو بھارت سے دونوں ممالک کے درمیان 8.2 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے معاہدے کے تحت 20 جدید ترین ریل مسافر کوچز ملے ہیں۔ ریل انفراسٹرکچر کی ترقی میں سری لنکا کی مدد کے لیے بھارت نے یہ معاہدہ کیا ہے۔

sri lanka gets more railway coaches from india
سری لنکا کو بھارت سے 20 جدید ترین ریل مسافر کوچز ملے

بھارتی ہائی کمیشن نے سنیچر کے روز یہاں کہا کہ پبلک سیکٹر کمپنی ریل انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک سروس لمیٹڈ کی ذریعے فراہم کردہ 20 کوچز جمعہ کو کولمبو بندرگاہ پر پہنچے۔

ہائی کمیشن نے کہا کہ یہ سامان سری لنکا ریلوے کے ساتھ 160 مسافر کوچوں کی فراہمی کے معاہدے کا حصہ ہے، جس کو 3.18 کروڑ امریکی ڈالر کی بھارتی قرض کی مدد کے ذریعے فنڈ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کی قیمت 8.26 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔

ہائی کمیشن نے کہا کہ ان جدید ترین 'بھارت میں تیار' مسافر کوچز کو سری لنکا ریلوے کی ضرورتوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

تیونس، لیبیا کی سرحد کو مہینوں کی بندش کے بعد کھولا گیا

اس کھیپ کے ساتھ سری لنکا کو کل 160 کوچوں میں سے 60 کوچز فراہم کی گئی ہیں اور 20 کوچ بھارت سے بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details