اردو

urdu

لیبیا حکومت مہاجرین کے قتل کی جانچ کرائے: اقوام متحدہ

By

Published : May 30, 2020, 6:49 PM IST

لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی کنوینر یعقوب الحلو نے کہا ہے کہ لیبیا کے حکومت کو ملک کے مغربی حصے میں ہونے والے 30 مہاجرین کے قتل کی تحقیقات کرانی چاہئے۔

libyan government should investigate the killing of refugees said united nations
لیبیا حکومت مہاجرین کے قتل کی جانچ کرائے

یعقوب الحلو نے کہا کہ ‘میں بدھ کو میجدا میں ایک گودام میں شدید فائرنگ کے اس واقعہ کے بارے میں سن کر دنگ رہ گیا ہوں، جس میں 30 مہاجر مزدور ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا، اس علاقے کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی اسمگلروں اور ان غیر انسانی کارروائیوں پر نکیل کسیں۔ اس طرح کے گھناؤنے اور بے رحمانہ جرائم کی فوری طور پر تحقیقات کی جانی چاہئے اور قصورواروں کو سزا دلا کر متاثرین کو انصاف دلانا چاہئے’۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details