اردو

urdu

امریکی انتخابات: دو مسلم خواتین دوبارہ منتخب

By

Published : Nov 4, 2020, 6:51 PM IST

امریکی انتخابات میں دو مسلم خواتین ایک بار پھر کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ دو مسلم خواتین الہان عمر اور راشدہ طلیب نے امریکی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر کانگریس کی رکن منتخب ہوگئیں۔

Ilhan Omar and Rashida Tlaib wins re-election to US House of Representatives
امریکی انتخابات: دو مسلم خواتین دوبارہ کانگریس کےلیے منتخب

امریکی انتخابات میں دو مسلم خواتین دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ الہان عمر صومالوی نژاد امریکی ہیں جبکہ راشدہ طلیب کا تعلق فلسطین سے تھا۔ یہ دونوں مسلم خواتین اس سے پہلے بھی کانگریس کی رکن رہ چکی ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی مسلم خواتین راشدہ طلیب اور الہان عمر کو دوبارہ ایوانِ نمائندگان کےلیے منتحب کیا گیا جبکہ راشدہ طلیب اور الہان عمر نے 2018ء میں پہلی بار مسلم اراکینِ کانگریس منتخب ہو کر تاریخ رقم کی تھی۔

ان دونوں مسلم خواتین ارکان کو متعدد مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لفظی حملوں کا نشانہ بنایا تھا اور ان پر کئی بار تنقیدیں بھی کیں تھی۔

راشدہ طلیب کو 78 ہزار 958 ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے مشی گن ڈسٹرکٹ 13 سے 66 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ وہیں الہان عمر نے منی سوٹا ڈسٹرکٹ 5 سے 64 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 2 لاکھ 52 ہزار 939 ووٹ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details