اردو

urdu

فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

By

Published : Jun 29, 2021, 2:02 PM IST

پانچ روز قبل امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ فلوریڈا میں عمارت گرے 5 روز گزر گئے۔ تاحال 150 افراد میں 136 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ 14 کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

building collapsed in florida
فلوریڈا میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

عمارت تلے ممکنہ طور پر دبے 14 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سینکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

مزید پڑھیں:Florida Building Collapse: پانچ افراد ہلاک، 156 لوگ ابھی بھی لاپتہ

میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ 'ہمارے اہلکاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ایک اور شخص کو بچایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاپتہ ہونے والے کل 150 افراد میں سے 136 افراد کا سراغ لگایا گیا ہے۔ اب تک 11 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔'

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details