اردو

urdu

Employee Arrested for Taking Bribe: ادھم پور میں عارضی ملازم رشوت لیتے گرفتار

By

Published : Jul 13, 2022, 1:22 PM IST

ضلع ادھم پور کے نائب تحصیلدار کے دفتر میں تعینات ایک عارضی ملازم کو اے سی بی کی ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ Temporary employee arrested for taking bribe in Udhampur

ادھم پور میں عارضی ملازم رشوت لیتے گرفتار
ادھم پور میں عارضی ملازم رشوت لیتے گرفتار

جموں و کشمیر: ضلع ادھم پور کے نائب تحصیلدار کے دفتر میں تعینات ایک عارضی ملازم کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے ملازم نے رشوت مانگی تھی۔ Temporary Employee Arrested in Udhampur

ادھم پور میں عارضی ملازم رشوت لیتے گرفتار

شکایت کنندہ کی شکایت پر اے سی بی نے جال بچھا کر ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ شکایت کے مطابق بنسی لال ساکن بڑالی ادھم پور کے نائب تحصیلدار کے دفتر میں درج فہرست ذات کا سرٹیفکیٹ بنوانے گیا تھا۔ وہیں عارضی ملازم راج کمار نے اس سے 5500 روپے رشوت طلب کی۔ دونوں کے درمیان طے پایا کہ منگل کو 1500 روپے دیے جائیں گے اور باقی بعد میں دیے جائیں گے۔ اس دوران بنسی لال نے اے سی بی سے شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ACB Caught Patwari in Bandipora: بانڈی پورہ میں پٹواری رشوت لیتے گرفتار

اے سی بی کی ٹیم نے ملازم کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا۔ اے سی بی کی ٹیم، ڈی ایس پی اے سی بی ادھم پور محمد ظفر اقبال کی قیادت میں نائب تحصیلدار کے دفتر پہنچی اور ملازم کو 1300 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ٹیم میں انسپکٹر وکرم منہاس بھی شامل تھے۔ ملازم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹیم نے دفتر کے ریکارڈ کی تلاشی لی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details