ETV Bharat / state

ACB Caught Patwari in Bandipora: بانڈی پورہ میں پٹواری رشوت لیتے گرفتار

author img

By

Published : May 28, 2022, 9:43 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو نے بانڈی پورہ سودنارہ حاجن علاقے میں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی نے پٹواری سے پانچ ہزار رشوت بھی ضبط کی ہے۔

acb-traps-and-arrests-patwari-in-bandipora-while-taking-bribe
بانڈی پورہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار

بانڈی پورہ:محکمہ انسداد رشوت ستانی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سودنارہ میں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ایک پٹواری کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کی ایک ٹیم نے سودنارہ حاجن علاقے می تعینات محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ایک پٹواری کو رنگے ہاتھوں پانچ ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

بانڈی پورہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار


ایک عہدیدار نے بتایا کہ اے سی بی کو مذکورہ علاقے سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ پٹواری شکایت کنندہ سے پانچ ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ اے سی بی کی ایک ٹیم ہفتہ کو علاقہ کو پہنچی اور انہوں نے موقع پر پٹواری کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پٹواری کی شناخت نظیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ اے سی بھی نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.