اردو

urdu

Republic Day 2022: بھارتی فوج نے شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم لہرایا

By

Published : Jan 26, 2022, 4:02 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریب Republic Day celebrations کے دوران تاریخ میں یوٹی کا سب سے اونچا قومی پرچم جس کی اونچائی(150 فٹ) نصب کیا گیا۔

بھارتی فوج نے شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم لہرایا
بھارتی فوج نے شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم لہرایا

مرکزی علاقے جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیا گیا۔ اس قومی پرچم کی اونچائی ڈیڑھ سو فٹ ہے۔ یہ کام گلمرگ میں تعینات انڈین آرمی کی جانب سے کیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر اس قومی پرچم کا افتتاح مہمان خصوصی 15 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کیا۔Indian Army Hoists Tallest Tricolour In Shopian

اس تقریب پر سیول انتظامیہ کے اعلی افسران، جموں وکشمیر پولیس نارتھ کشمیر ڈی آئی جی اور فوج کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے سابق فوجیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

بھارتی فوج نے شوپیان میں سب سے اونچا قومی پرچم لہرایا

یہ بھی پڑھیں: LG Sinha greets people on 73rd Republic Day: دو ہزار انیس کی تبدیلیوں سے نئی کہانی رقم ہوئی، منوج سنہا

اس دوران 15 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بتایا کہ آئے روز وادی کشمیر میں ملٹنسی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ان نوجوانوں کو گھر واپس لوٹنے کی اپیل کررہے ہیں جنہوں نے عسکری تنظیموں میں شمولیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details