کولکاتا: جلپائی گوڑی صدر اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر پردیب کمار برما کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں سلی گوڑی کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آج ممتا بنرجی نے ان کی غیر موجودگی میں ان کے حلقہ انتخاب میں مہم چلائی اور عوام سے ڈاکٹر پردیپ کمار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی۔
ترنمول کے امیدوار ڈاکٹر پردیپ کمار برما پچھلے کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں۔ بخار آنے کے بعد ہی ڈاکٹر برمانے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔ منگل کو ہی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی۔ بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں نے ڈاکٹر برما کی خیر خیریت معلوم کی۔