اردو

urdu

Jammu-Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند

By

Published : Jul 23, 2022, 7:23 AM IST

ضلع رامبن میں بارش کی وجہ سے جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر پتھر گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دیا گیا ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway closed for traffic

Jammu Srinagar National Highway Closed Due To Landslide In Ramban
Jammu Srinagar National Highway Closed Due To Landslide In Ramban

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں گزشتہ رات سے جاری بارش کے دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پتھر گر آنے کی وجہ سے آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے پتھروں کے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کیفٹیریا موڑ رامبن کے مقام ابھی بند ہے، پہلگام اور بال تل کے راستے جانے والی امرناتھ یاترا کو چندرکوٹ اور ناشری کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ بحالی کا کام جاری ہے۔ Jammu-Srinagar National Highway closed

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند

ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے لوگوں کو قومی شاہرہ بند ہونے کی جانکاری دی، حکام کا کہنا ہے کہ 'چند گھنٹوں کے دوران شاہراہ کو بحال کر دیا جائے گا۔' SSP Ramban on Jammu Srinagar National Highway Update

ABOUT THE AUTHOR

...view details