اردو

urdu

Araria Mob Lynching: چوری کے الزام میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

By

Published : Jun 28, 2021, 5:25 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 5:34 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے چکئی گاؤں میں 27 سالہ نوجوان محمد اسماعیل کو چکئی گاؤں کے ہی یادو ٹولہ کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

araria mob lynching two people arrested
araria mob lynching: چوری کے الزام میں مسلم نوجوان کی ماب لنچنگ

ارریہ: بہار کے ضلع ارریہ کے جوکی ہاٹ سے ماب لنچنگ (Mob Lynching) کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں تھانہ علاقے کے چکئی گاؤں کے یادو ٹولہ کے مقامی لوگوں نے ہفتے کی رات دیر ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اہل خانہ نے تھانہ جوکی ہاٹ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست دے کر قصورواروں پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ویڈیو

ماب لنچنگ (Mob Lynching) کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آس پاس کے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

لاش ہسپتال میں رکھ کر فرار

ہجومی تشدد کا نشانہ بنے محمد اسماعیل کو مقامی لوگوں نے جوکی ہاٹ ریفر ہسپتال میں رکھ کر فرار ہوگئے، جیسے ہی واردات کی اطلاع ملی پولیس ریفر ہسپتال پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

واردات کی معلومات پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ محمد اسماعیل کی بہن ریحانہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کا حال ہی میں آپریشن ہواتھا، ڈاکٹر نے دودھ پینے کی صلاح دی تھی، اس لیے وہ رات کو تقریباً 8:30 کو دودوھ لینے چکئی گاؤں گئے تھے وہاں لوگوں نے انہیں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

واردات کے بعد ایس ڈی پی او پشکر کمار جائے وقوع پر پہنچے اور لوگوں سے پوچھ تاچھ کی۔ پشکر کمار نے بتایا کہ معاملہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید تحقیق جاری ہے۔

Last Updated :Jun 28, 2021, 5:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details