بھارت کے پڑوسی ملک نیپال میں بھی اب 'کرونا وائرس' سے متأثر افراد کا پتہ چلنے کے بعد مشرقی اترپردیش کے سرحدی علاقوں میں محکمہ صحت نے الرٹ ایڈوائزی جاری کی ہے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھن شیام نے بتایا کہ نیپال میں کرونا وائرس سے متأثر دو مریضوں کے ملنے کے بعد سرحد سے منسلک دیوی پاٹن ڈویژن کے بہرائچ،بلرامپور اور شراوستی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں محکمہ صحت نے اڈوئزری جاری کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد کی جانب جانے والوں میں وائرس سرایت کرنے کے قوی شبہات کے پیش نظر نیپال سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کرتے ہوئےسرحدی کمیونٹی ہیلتھ مراکز اور سب سنٹروں پر تعینات طبی ملازمین کو مستعد رہنے اور مشتبہ افراد کی فورا جانچ کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں: کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا
ڈاکٹر نے بتایا کہ مقامی شہریوں کو وائرس کے آثار اور اور اس سے بچاؤ کی جانکاری دی جارہی ہے۔