ETV Bharat / bharat

کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 1:56 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:49 PM IST

ریاست بہار کے مغربی چمپارن میں کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لے لیا قبل ازیں کنہیا کمار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

سی پی آئی کے رہنما کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا
سی پی آئی کے رہنما کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا


کنہیا کمار مغربی چمپارن کے بابو دھام سے 'آئین بچاؤ' اور 'شہریت بچاؤ' ریلی کرنے والے تھے لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ بتیا میں واقع آشرم کے باہر سی پی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا کارکنان کا الزام تھا کہ پولیس نے کنہیا کمار کو جلسہ کرنے روکا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس کے خلاف ہنگامہ کیا۔

سی پی آئی کے رہنما کنہیا کمار کو پولیس نے حراست میں لیا

اس سے قبل سی پی آئی کے رہنما کنہیا کمار کی مخالفت میں کچھ لوگوں نے 'گو بیک گو بیک' کے نعرے بھی لگائے۔

کنہیا کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کے لیے چمپارن سے ہی انگریزوں کے خلاف آزادی کی لڑائی کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج مہاتما گاندھی کی یوم قربانی ہے آج ہی کے دن گوڈسے نے ان کا قتل کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گوڈسے فکر کے لوگ پھیل رہے ہیں، ملک کا آئین سب کے لیے برابری کی بات کرتا ہے مہاتما گاندھی کے پیغام محبت، اور اتحاد کا پیغام دینے کے لیے یہاں سے ریلی کی شروعات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہندو مسلم کے نام پر لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کی جا رہی ہے صحت اور روزگار کے مواقع پر بات چیت ہونی چاہیے، اسی لیے یہاں سے ریلی کررہے ہیں۔

ان کی ریلی کے دوران مغربی چمپارن سے مشرقی چمپارن تک انسانی زنجیر بنائی جائے گی سی پی آئی ملک کے مختلف مقامات پر مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب انسانی زنجیر بنائے گی۔

Intro:Body:

सीपीआई नेता कन्हैया कुमार, कन्हैया कुमार, सीएए, एनपीआर, एनआरसी, भितिहरवा आश्रम,भितिहरवा आश्रम के बाहर कन्हैया कुमार को पुलिस ने रोका, CPI leaders Kanhaiya Kumar, Kanhaiya Kumar, CAA, NPR, NRC, Bhitiharwa Ashram, Kanhaiya Kumar outside Bhitiharwa Ashram were stopped by police, CPI leaders Kanhaiya Kumar, Kanhaiya Kumar, CAA, NPR, NRC


Conclusion:
Last Updated :Feb 28, 2020, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.