اردو

urdu

کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تشویشناک اضافہ

By

Published : Aug 19, 2021, 9:43 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 725 کسیز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک دن میں بارہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

vaccination campaign speed up after second wave slowdown
کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تشویشناک اضافہ

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں اچانک اضافہ ہونے پر ریاستی حکومت اور محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے تقریباً 725 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جو گزشتہ کل کے مقابلے میں 73 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 80 تک پہنچ چکی ہے۔ اس بیماری سے صحتیابی کے بعد اب تک لاکھ 13 ہزار لوگوں کو ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

مغربی بنگال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 12 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ گَذشتہ کل کے مقابلے میں پانچ اضافی موت ہوئی ہے۔

اس طرح ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 407 تک پہنچ چکی ہے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا کے یومیہ کیسز پر ایک نظر :

اضلاع۔۔۔ یومیہ کیسز

کولکاتا۔۔۔89

شمالی 24 پرگنہ۔۔۔ 79

جنوبی 24 پرگنہ۔۔۔70

مشرقی مدنی پور۔۔۔52


مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہاکہ دوسری لہر پر مکمل طور قابو پانے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے درمیان ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے اس کے ساتھ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details