اردو

urdu

گلبرگہ: بارگاہِ شیخ دکن میں آثارِ مبارک کی زیارت

By

Published : Oct 29, 2021, 11:41 AM IST

گلبرگہ میں ہر سال میلادالنبیﷺ کے موقع پر آثار مبارک کی زیارت اور قصیدہ درود شریف میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کے پیش نظر وراں برس بھی حجرہ صلوۃ میں حضرت محمدﷺ اور خلفائے راشدین اور اہلبیت کے زلف مبارک کی زیارت کرائی گئی۔

gulbarga Visiting the asaar e mubarak of Sheikh e Deccan
آثارِ مبارک کی زیارت

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ کی درگاہ شیخ دکن مرکز درود خوانی حجرہ صلوۃ علی النبی میں آثار مبارک کی زیارت کرائی گئی۔

آثارِ مبارک کی زیارت

اس موقع پر ڈاکٹر سراج بابا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال میلادالنبیﷺ کے موقع پر آثار مبارک کی زیارت اور قصیدہ درود شریف میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کے پیش نظر وراں برس بھی حجرہ صلوۃ میں حضرت محمدﷺ اور خلفائے راشدین اور اہلبیت کے زلف مبارک کی زیارت کرائی گئی۔

خواتین کے لئے صبح 10 بجے سے وقتِ ظہر تک اور مرد حضرات کے لئے ظہر سے عصر تک آثار مبارک کی زیارت کرائی گئی۔

مزید پڑھیں:یہ زیارت گاہ جو قومی یکجہتی کے لیے ایک مثال ہے

زیارت آثارِ مبارک کے بعد قصیدہ درود شریف اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی علماء کرام اور عاشقان مصطفی نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details