پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منتخب پنچ کے خلاف بدعنوانیProtest Against Panchayat Body in Poonchکا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بانڈی کماں خان Bandi Kama Khan کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ گاؤں کی قبرستان کی باؤنڈری کرا دی جائے اور اس تعلق سے متعدد دفعہ انتظامیہ سے اپیل بھی کی گئی لیکن پنچایت کے کسی بھی رکن نے اس طرف توجہ نہیں دی۔
بالآخر بانڈی کماں خان کے لوگ انتظامیہ سے مایوس ہوگئے اور خود چندہ کرکے ایک طرف کی دیوار کھڑی کردی، لیکن بعد میں متعلقہ وارڈ پنچ ظہیر احمد نے کہا کہ منریگا کے تحت اس کے لیے دو لاکھ رقوم کو منظوری بھی ملی تھی۔
علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ اس کے بعد وارڈ پنچ نے قبرستان کی باؤنڈری نہیں کرائی بلکہ اس مد کے رقم کو کسی دوسری جگہ صرف کر دیا۔